پی آئی اے کی پرواز 3 دن بعد بھی لندن سے لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 دسمبر 2013
165 مسافروں کوہوٹل کی سہولت دی گئی ہے جب کہ باقی کوواپس بھجوا دیا گیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ   فوٹو: فائل

165 مسافروں کوہوٹل کی سہولت دی گئی ہے جب کہ باقی کوواپس بھجوا دیا گیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ فوٹو: فائل

لندن: پاکستان کی قومی ایئرلائن کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے 3 دن بعد بھی لندن سے لاہور کے لئے روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث 400 مسافرشدید مشکلات کاشکار ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 نے 24 دسمبر کی رات ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز میں اچانک خرابی پیداہوگئی جس کے باعث طیارہ ابھی تک روانہ نہ ہوسکا۔ فنی خرابی کے باعث 400 مسافروں کو جہاز سےاتار  لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 165 مسافروں کوہوٹل کی سہولت دی گئی ہے جب کہ باقی کوواپس بھجوا دیا گیا ہے۔ مسافروں نے شکوہ کیاکہ پی آئی اے کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرسمس کی وجہ سے جہاز کی مرمت کیلئے سروس دستیاب نہیں۔ ترجمان نے مرمت کیلئے آج پاکستان سے انجینئرز اور پرزے بھجوانے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔