- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
مہوش حیات کی بہن کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن گلوکارہ افشین حیات کو ان کی گلوکاری پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی بہن گلوکارہ آفشین حیات کے گانے کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’’جلن‘‘ کا آفیشل گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔
گانے کی ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ آفشین نے ڈرامے کا جو گیت گایا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ آپ بھی ضرور سنیں مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے آیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اپنی بہن کی گانے کی ویڈیو پر اُن کے مداحوں نے شدید تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا۔
سید یاسر نامی صارف نے ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے لکھا، کہہ دو کہ یہ جھوٹ ہے۔
شازمین نے بہن کے مقابلے میں مہوش حیات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہوش کی آواز زیادہ پیاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ گانا بس بہتر ہے لیکن اس سے بہتر ہو سکتا تھا۔
زینی خان نے لکھا کہ پاکستان میں گلوکاری کے فن سے بھرپور بہت سے گلوکار موجود ہیں جو کہ آفشین سے بہتر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔