آسٹریلوی کرکٹربین ڈنک کا اداکار بلال عباس کو دلچسپ مشورہ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
بین ڈنک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں بھی شامل رہ چکے ہیں

بین ڈنک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں بھی شامل رہ چکے ہیں

آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے اداکار بلال عباس کو نہایت دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

معروف آسٹریلین کھلاڑی بین ڈنک جو کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اداکار بلال عباس کے نئے ڈرامے ’ڈنک‘ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کے ہیرو بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناروا سلوک کے باوجود بلا ل عباس کو بالی ووڈ کے خواب ستانے لگے

دراصل بلال عباس کے نئے ڈرامے کا نام ’ڈنک‘ ہے اوربین کے نام کے آخرمیں بھی ’ڈنک‘ آتا ہے۔ لہذا جب بلال عباس نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا تو بہت سارے لوگوں نے غلط فہمی میں بین ڈنک کو بھی ٹیگ کردیا جس پر بین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا مجھے آج لوگوں نے اس پوسٹ پر ٹیگ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا یقیناً اس اداکارکو نئے ہیئر کٹ کی ضرورت ہے۔

بلال عباس بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بین ڈنک کو رپلائی دیتے ہوئے کہا میں آپ سے متفق ہوں۔ مجھے یقین ہے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ لمبے بالوں کوسمبھالنا کتنا مشکل ہے۔ بلال عباس نے اپنے جواب میں یہ بھی بتایا کہ وہ بین ڈنک کے بہت بڑے مداح ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔