فیصل قریشی اور شاہد کپور ہم شکل ہیں، عدنان صدیقی

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
میں یہ بات شرطیہ کہہ سکتا ہوں، اداکار۔ فوٹو : فائل

میں یہ بات شرطیہ کہہ سکتا ہوں، اداکار۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ فیصل قریشی اور شاہد کپور ہم شکل ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی ہنستی ہوئی شکل والی تصاویر لگائی اور کہا کہ میں شرطیہ کہہ سکتا ہوں ان دونوں کے یہ تاثرات یہی ہوں گے جب انہیں پتہ چلے گا کہ یہ دونوں ہم شکل ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دونوں کی داڑھی اور ہنسی ایک دوسرے سے کافی ملتی ہے تاہم اب دونوں اداکاروں میں کتنی مشابہت ہے اس سے متعلق دونوں اداکاروں کو مداح ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔