- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
فنگرپرنٹ سے کھلنے والی ’اسمارٹ یوایس بی‘
سان فرانسسكو: دنیا کی پہلی اسمارٹ یوایس بی میں رکھا آپ کا قیمتی ڈیٹا اب کوئی نہیں چراسکتا کیونکہ یہ فنگر پرنٹ سے بند ہوتی اور کھلتی ہے۔ یوایس بی کو ’’واوا ٹچ یوایس بی‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو بہت جلد ایک اور دو ٹیرا بائٹ میں گنجائش کے ساتھ جلد دستیاب ہوگی۔
اس یوایس بی پر دس افراد اپنے فنگر پرنٹ رجسٹر کرسکتے ہیں۔ اس طرح بہت خفیہ ڈیٹا کو دوسروں سے اوجھل رکھا جاسکتا ہے۔ سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے یہ اہم اختراع کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھی ہے اور اسے مارکیٹ میں لانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم کورونا وبا کے تناظر میں اسے کچھ دیر ہوسکتی ہے۔
فنگرپرنٹ انکرپشن کے ساتھ یہ دنیا کی پہلی جدید ترین ایس ایس ڈی ٹچ، یوایس بی ہے جسے ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ فنگرپرنٹ سے نہ کھلنے کی صورت میں اس کا ڈیٹا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ اگرسیکیورٹی بڑھانی ہے تو اس میں فنگرپرنٹ کے ساتھ پاس ورڈ کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
یوایس بی کی کیفیت دکھانے والی ایل ای ڈی بھی نصب ہیں۔ کسی ایرر کی صورت میں سرخ رنگ جلتا ہے، ڈیٹا ٹرانسفر کے وقت نیلی ایل ای ڈی کام کرتی ہے جو اس کے جدید اور ہموار ڈیزائن پر بھلی لگتی ہے۔ اس کی رفتار کا اندازہ یوں لگائیے کہ 10 جی بی کی ڈیٹا صرف 20 سیکنڈ میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتا ہے۔ اس طرح یہ کسی بھی معیاری ہارڈ ڈسک سے کم ازکم پانچ گنا برق رفتار بھی ہے۔ ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار 480 سے 540 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے تاہم مختلف کمپیوٹر اور پلیٹ فارم پر یہ رفتار مختلف ہوسکتی ہے۔
واوا ایس ایس ڈی ٹچ ہر طرح کے پی سی، ایپل میک، آئی پیڈ پرو، اینڈروئڈ آلات، گیمنگ کونسولس، کیمروں اور ٹیبلٹ وغیرہ کے لیے قابلِ استعمال ہے۔ ایک ٹیرا بائٹ یوایس بی کی قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ دو ٹیرا بائٹ کی یو ایس بی آپ 269 ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔