فرانس جلد صدر میکرون کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرلے گا، طیب اردوان

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
اس سے قبل ترک صدر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا بھی مشورہ دے چکے ہیں، فوٹو: فائل

اس سے قبل ترک صدر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا بھی مشورہ دے چکے ہیں، فوٹو: فائل

 انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس جلد صدر ایمانوئیل میکرون جیسے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

یہ خبر پڑھیں : فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر استاد قتل، پولیس فائرنگ سے نوجوان شہید

طیب اردوان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل زیادہ روشن نہیں رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی مسلمانوں پر مزید سخت پابندیاں لگانے کی تیاری

اس موقع پر ویکسین سے متعلق سوال پر ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے علاوہ روس سے بھی ویکسین کی خریداری کی بات چیت جاری ہے اور وہ خود بھی ویکسین لگوائیں تاکہ عوام کو ویکسین کے استعمال میں ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہو۔

یہ پڑھیں : گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر مسلم دنیا سراپا احتجاج 

یاد رہے قبل ازیں صدر طیب اردوان اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شروع ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔