- نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک رکن ہلاک، 15 یرغمال
- جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ اور بینک کی گاڑی پر حملے، 9 ہلاکتیں
- موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق
- بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
- لاہور میں تیزرفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
- گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی
- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
1971 کی جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت

آخری دم تک دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے میجر محمد اکرم نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ فوٹو : فائل
جہلم: 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1963 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کےمحاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے 5 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔
میجرمحمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہلم میں یادگار اور لائبریری بنائی گئی جہاں ان کے یوم شہادت پر خاندان کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور میجرمحمد اکرم شہید کو لازوال قربانی پرنشان حیدر سے بھی نوازا گیا، انہیں ’’ہیرو آف ہلی‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میجر اکرم شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر اکرم شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی حملے پسپا کیے اور ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، یہ مثالی جرات مادر وطن کے محافظوں کا طرہ امتیاز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔