عدالت نے بابراعظم اور ان کی فیملی کو حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 دسمبر 2020
ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حامزہ مختار کی ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا  فوٹوفائل

ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حامزہ مختار کی ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا فوٹوفائل

لاہور: سیشن عدالت نے قومی کرکٹر بابر اعظم سمیت ان کی فیملی کو حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں قومی کرکٹر بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حامزہ مختار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا بابر اعظم اور ان کے اہل خانہ ہراساں کررہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں، جان کو خطرہ ہے، لہذا عدالت بابر اعظم اور ان کے گھر والوں کو مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون کی ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر اعظم سمیت ان کی فیملی کو  حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے ہراسانی کا معاملہ؛ بابراعظم نے وکالت نامہ جمع کروادیا

واضح  رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے عدالت میں خاتون کے اندراج مقدمہ کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروایا تھا۔

چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔