- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
- 2020ء پاکستان اسٹاک مارکیٹ باؤنس بیک میں کامیاب
- امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ میں مارخور کا قانونی شکار کرلیا
قطر اور سعودی عرب کا سفارتی تنازع جلد ختم ہونے کا امکان

کويت اور امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں نتیجہ خیز پیش رفت، فریقین کا تنازع کے جلد خاتمے پر اتفاق
دوحہ: سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان، کويت، سعودی عرب اور قطر کے حکام کے درمیان حال ہی میں مذاکرات ہوئے جن میں نمایاں پيش رفت ہوئی اور فریقین نے 3 سال سے جاری اس تنازع کے جلد خاتمے پر اتفاق کرلیا۔ قطر اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے کویت کے اعلیٰ حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
کويتی وزير خارجہ احمد ناصر الصباح نے پیش رفت کی تصديق کرتے ہوئے کہ تنازع کے حل کے لیے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور تمام فریقین نے حتمی معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے خلیجی بحران کے حل کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہوں گے تاہم یہ کہنا ممکن نہیں کہ سارے مسائل ایک ہی دن میں حل ہو جائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امید ظاہر کی کہ تنازع کے حل کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاکر سفارتی تعلقات ختم اور بائیکاٹ کردیا تھا۔ ان ممالک نے قطر سے الجزیرہ چینل کو بند، ترک اڈہ خالی کروانے اور اخوان المسلمین سے تعلقات ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مقصد مرضی کی پالیسیاں تھوپنا ہے، قطر
اس سفارتی تنازع کو ختم کرانے کے ليے کويت ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور مذاکراتی عمل ميں امريکی نمائندے بھی شريک ہيں۔ اس تنازع کے حل کے لیے خصوصا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر خاصی بھاگ دوڑ کررہے ہیں جنہوں نے قطر جاکر امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات بھی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔