چین میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج سے 18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 دسمبر 2020
پانچ کان کنوں کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو : فائل

پانچ کان کنوں کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو : فائل

بیجنگ: چین میں کوئلے کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج کے باعث 18 کان کن ہلاک اور 5 کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطی شہر چونگ چنگ میں ايک کوئلے کی کان ميں 18 افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ 5 کان کنوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کان میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائڈ خارج ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے 23 کان کن بے ہوش گئے۔ 5 بچ جانے والے کان کنوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

پولیس چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین میں کان کی صنعت منافع بخش کاروبار ہے لیکن حفاظتی اقدامات اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا ہونا معمول ہے اور سالانہ سیکڑوں کان کن اپنی جان سے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔