جہانگیر خان مسلسل چھٹی بار ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب

اسٹاف رپورٹر  اتوار 6 دسمبر 2020
6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے دو برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ فوٹو : فائل

6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے دو برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: اسکواش کی تاریخ کے بڑے کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہوگئے۔

دنیائے اسکوش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہوگئے، 6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے 2 برس کے لیے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس کے فیصلے کے مطابق خاتون ذینا ولڈریج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئی ہیں جب کہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی رکنیت مل گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔