2020:گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ کوترس گئے

حسنین انور  منگل 8 دسمبر 2020
بابر اعظم کے221 رنز،محمد حسنین، افتخار، وہاب اور شاہین نے 5،5وکٹیں لیں۔ فوٹو: فائل

بابر اعظم کے221 رنز،محمد حسنین، افتخار، وہاب اور شاہین نے 5،5وکٹیں لیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: 2020 میں گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ کوترس گئے جب کہ ٹیم صرف3 میچز تک ہی محدود رہی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ بھی شدید متاثر ہوئی اور پاکستان ٹیم پورے برس میں صرف 3 ون ڈے میچز تک محدود رہی، اکتوبرنومبر میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ہوم میچز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی، اس دوران گرین شرٹس کا سب سے بڑا اسکور 281 رہا، پہلا میچ 26 رنز اور دوسرا 6 وکٹ سے جیتا جبکہ تیسرا اور آخری میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں مہمان سائیڈ فاتح رہی۔

ان 3 میچز میں بابراعظم نے سب سے زیادہ 21 رنز 110.50 کی اوسط سے اسکور کیے، جس میں ان کی 125 رنز کی اننگز بھی شامل تھی، امام الحق نے 37 کی اوسط سے 111 رنز بنائے، حارث سہیل نے 71 اور وہاب نے 60 رنز بنائے۔ حسنین نے صرف ایک میچ میں 5 شکار کھیلے جبکہ اتنی ہی وکٹیں افتخار اور شاہین نے 3، 3 جبکہ وہاب نے 2 میچز میں حاصل کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم نے پورے سال میں صرف 7 ون ڈے میچز ہی کھیلنے تھے، بنگلہ دیش سے اپریل میں واحد میچ اور جولائی میں دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈز سے 3 ایک روزہ میچز کورونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔