احد اور میری نجی زندگی صرف ہماری ہے عوام کے لیے نہیں، سجل علی

ویب ڈیسک  منگل 8 دسمبر 2020
حال ہی میں سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثرکن کارکردگی پردبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ  ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) سے نوازا گیا ہے۔

حال ہی میں سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثرکن کارکردگی پردبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) سے نوازا گیا ہے۔

 دبئی:  اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ احد اورمیری نجی زندگی صرف ہماری ہے عوام کے لیے نہیں۔

خلیج ٹائمزکوانٹرویومیں پاکستان کی خوبرواداکارہ سجل علی نے کہا کہ وہ خود کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہیں، کوئی بھی لمحہ ان کی زندگی میں ایسا نہیں کہ جس سے متعلق وہ یہ سوچیں کہ اس چیز کا ان سے زیادہ کوئی اورمستحق ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کام کومنتخب کرنے میں محتاط رہتی ہوں لیکن اچھے مواقع ملنے پرخوش قسمت ہوں، اپنا کام نہایت ایمانداری سے کیا ہے اور 2020 میرے لیے بہترین ثابت ہوا، اپنی کامیابی میں اپنے مداحوں اوراہل خانہ کے نام کرتی ہوں کیونکہ یہ سب ان ہی کی وجہ سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پرسجل علی نے کہا کہ ان کے شوہراوراداکاراحد رضا میریہ سمجھتے ہیں کہ ہماری نجی زندگی نجی ہی ہونی چاہیئے۔ احد اورمیری نجی زندگی صرف ہماری ہے عوام کے لیے نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

اداکارہ نے کہا کہ ان کی شادی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران ہوئی، جس دوران لوگوں کی زندگیاں بھی گئیں اور انہیں بہت سے نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا، تو اس صورتحال کے پیش نظر مجھے نہیں لگا کہ ہمیں اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیئے تھیں۔ اس وقت انہوں نے کسی بھی پراجیکٹ کو سائن نہیں کیا لیکن ان کے پاس اب بھی کئی اچھے کرداروں کی پیشکشیں موجود ہیں۔

حال ہی میں سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثرکن کارکردگی پردبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ  ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) سے نوازا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔