لڑکے نے رشتے سے انکار پر گرل فرینڈ کے باپ کو بیدری سے قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 8 دسمبر 2020
مقتول کے سر پر پریشر ککر کی ضربیں لگائی گئیں اور پیٹ پر چھری کے وار کیے گئے، فوٹو : فائل

مقتول کے سر پر پریشر ککر کی ضربیں لگائی گئیں اور پیٹ پر چھری کے وار کیے گئے، فوٹو : فائل

دہلی: بھارت میں لڑکی کا رشتہ دینے سے انکار کرنے والے باپ کو نوجوان نے سر پر پریشر ککر مار کر بے ہوش کیا اور پھر چاقو کے وار کرکے بیدری سے قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے سونیا وہار میں سروج نامی نوجوان نے رشتہ دینے سے انکار کرنے پر اپنی گرل فرینڈ کے والد 50 سالہ بجیندر سنگھ کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس وید پرکاش سوریہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لڑکی کو دہلی کے جوڑے نے گود لیا تھا اور پال پوس کر بڑا کیا، لڑکی سورج کو پسند کرنے لگی اور والدین کے منع کرنے کے باجود سورج سے ملتی رہی۔

بجیندر سنگھ نے لڑکی کو اس کے حقیقی والدین کے گھر مراد آباد بھیج دیا جہاں ایک بار پھر سورج نے رشتہ بھیجا، لڑکی کے حقیقی والدین نے بھی بجیندر سنگھ  کے مشورے پر رشتے سے انکار کردیا۔

رشتے سے ایک بار پھر انکار پر سورج مشتعل ہوگیا اور بجیندر سنگھ  کے گھر میں داخل ہوکر پریشر ککر سے سر پر ضربیں لگائیں اور چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔ ملزم فرار کی کوشش کے دوران پولیس کی گرفت میں آگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔