فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض ذمے داران گرفتار کرلیے ہیں، ایران

ویب ڈیسک  بدھ 9 دسمبر 2020
ایرانی مشیر نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے(فوٹو، فائل)

ایرانی مشیر نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے(فوٹو، فائل)

تہران: ایک ایرانی سرکاری شخصیت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے ایک مشیر ایرانی دفتر خارجہ کے سابق سینیئر اہلکار حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران کے اہم ترین جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فخری زادہ کو سیٹلائٹ سے کنڑول ہونے والی مشین گن سے قتل کیا گیا، ایران

انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل میں ملوث افراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے اور ان میں سے بعض گرفتار بھی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے ذمے داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل کو اس کارروائی کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔