بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف کا اصل نام کیا ہے؟

ویب ڈیسک  بدھ 9 دسمبر 2020
 جیکی شیروف نے انہیں ٹائیگر شیروف کا نام دیا تھا تاہم ان کا اصل نام جے ہیمنت ہے۔ فوٹو : فائل

جیکی شیروف نے انہیں ٹائیگر شیروف کا نام دیا تھا تاہم ان کا اصل نام جے ہیمنت ہے۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف کا اصل نام جے ہیمنت تھا اور بہت ہی کم لوگ یہ راز جانتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف کو کون نہیں جانتا، بہت ہی کم وقت میں انہوں نے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ متعدد سپر ہٹ فلمیں بھی دیں، یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ٹائیگر شیروف بالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ہیں تاہم یہ راز کوئی نہیں جانتا کہ ٹائیگر شیروف کا اصل نام کیا ہے۔

ایک انٹریو میں بھارتی اداکار نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل نام جے ہیمنت ہے، ان کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا نام جے ہیمنت رکھا تھا تاہم بچپن میں وہ بالکل ٹائیگر کی طرح کاٹ لیا کرتے تھے اسی وجہ سے جیکی شیروف نے انہیں ٹائیگر شیروف کا نام دیا تھا اور لوگ انہیں اسی نام سے جاننے لگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔