انگلش پریمیئر لیگ، نیو کیسل نے اسٹاک کو زیر کرلیا

اے ایف پی  جمعـء 27 دسمبر 2013
نیوکیسل سے میچ کے آغاز میں ہی اس کے 2 پلیئرز گلین ویلین اور مارک ولسن کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیوکیسل سے میچ کے آغاز میں ہی اس کے 2 پلیئرز گلین ویلین اور مارک ولسن کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیوکیسل: انگلش پریمیئر لیگ میں نیو کیسل نے اسٹاک کو 5-1 سے زیر کر لیا، یہ ٹیم کی نویں میچ میں ساتویں فتح ہے۔

اس میچ سے قبل اسٹاک بھی مسلسل چار میچز میں ناقابل شکست رہا تھا، نیوکیسل سے میچ کے آغاز میں ہی اس کے 2 پلیئرز گلین ویلین اور مارک ولسن کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے 9 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔

 photo 12_zpsb486647e.jpg

دوسری جانب آرسنل نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 3-1 سے شکست دے کر ایک بار پھر ایونٹ میں کم بیک کیا ہے، پہلے ہاف میں ٹیم نے کئی مواقع ضائع کیے جس کی سزا ویسٹ ہام کے کارلٹن کول نے گول کرکے دی، تھیو والکوٹ نے تین منٹ میں2 گولز کرکے میچ کا نقشہ تبدیل کیا، ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر واپس آنے والے لوکاس پوڈولسکی نے 79 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری 3-1 کردی۔ کامیابی نے آرسنل کو لیورپول پر تین پوائنٹس کی برتری دلادی، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو 3-2 سے شکست دی جبکہ چیلسی نے سوانسی سٹی کو 1-0 سے مات دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔