مرد اور خواتین ووٹرزمیں خلیج مزید بڑھ گئی

ثاقب ورک  جمعرات 10 دسمبر 2020
مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔
فوٹو: فائل

مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان گیپ کم کرنے میں ناکام ہے۔

ملک کے 21 اضلاع میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق کم ہونے کی بجائے بڑھ گیا، مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد میں اب بھی 10فیصد سے زائد کا فرق ہے۔

قانون کے مطابق جن اضلاع میں فرق 10فیصد زیادہ ہو وہاں خصوصی اقدامات کر کے گیپ میں کمی لانی ہوتی ہے، گیپ بڑھنے والے اضلاع میں پنجاب کے 2،سندھ کے 9،خیبر پختونخوا کے 3اور بلوچستان کے6 اضلاع شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔