مشرف کے بیرون ملک جانے کی خبریں بے بنیادہیں،پرویزرشید

مانیٹرنگ ڈیسک / خبر ایجنسیاں  جمعـء 27 دسمبر 2013
کسی کوطاقت کے زور سے دبایا نہیں جاسکتا، مذاکرات کی پیشکش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ،وزیراطلاعات،  فوٹو: فائل

کسی کوطاقت کے زور سے دبایا نہیں جاسکتا، مذاکرات کی پیشکش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ،وزیراطلاعات، فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ بھارت جانتاہے کسی کوطاقت کے زور سے دبایا نہیں جاسکتا، مذاکرات کی پیشکش کوکمزوری نہ سمجھا جائے علاقائی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیرحل کرناہوگا۔

ایک انٹرویومیں پرویزرشید نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مذاکراتی عمل کے لیے گرین سگنل ہوتوپاکستان وہاں نئی حکومت کے قیام سے قبل بھی پیشرفت کے لیے تیارہے۔آن لائن کے مطابق پرویزرشید نے کہاکہ حکومت طالبان سے مذاکرات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پرقائم ہے،نیٹوسپلائی کھو لنے کے حوالے سے وفاق پرکوئی دبائو نہیں۔ آئی این پی کے مطابق میڈیا رپورٹس پراپنے ردعمل میںوفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مشرف کامعاملہ اب عدالت میں جاچکاہے اور دوران سماعت کسی بھی ملزم کوبیرون ملک جانے کی پہلے بھی کوئی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی حکومت کے پاس ریلیف دینے کاکوئی اختیارہے، اے پی پی کے مطابق پرویزرشید نے لاہورپریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔جمعرات کوپریس کلب کے صدر ارشاد انصاری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں انھوں نے کہاکہ حکومت اظہاررائے اورمیڈیاکی آزادی پرپختہ یقین رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔