اعصام الحق کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق

محمد یوسف انجم  جمعـء 11 دسمبر 2020
کوشش ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں، ٹینس اسٹار

کوشش ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں، ٹینس اسٹار

 لاہور: فٹنس مسائل کے شکار ٹینس اسٹار اعصام الحق تیزی سے روبصحت ہیں۔ فروری میں آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی۔

حسن طارق رحیم ٹینس چیمپئن شپ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق نے بتایا کہ چہل قدمی شروع کررکھی ہے۔ جلد ٹریننگ کا بھی آغاز کردوں گا۔ کوشش ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں۔

اعصام نے واضح کیا کہ فروری میں شیڈول آسٹریلین اوپن سے وہ سال 2021 کا سفر شروع کریں گے۔ مارچ میں پاکستان کی طرف سے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ملک کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔