- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
تھائی لینڈ میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے اورحادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا, تھائی وزیر ٹرانسپورٹ۔ فوٹو؛ اے ایف پی
بنکاک: تھائی لینڈ کے صوبے فیچابن میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے صوبے فیچابن کے ضلع لوم ساک میں نئے سال کی تقریبات کے لئے سفر کرنے والے سیاحوں سے بھری بس شمالی صوبے چیانگ رے جاتے ہوئے 50 سے 70 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس سے 28 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تھائی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ چیڈچارٹ سیتھی پنٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے اورحادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ روان برس اکتوبر میں بھی بدھ یاتریوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مرنے والے ہر ایک لاکھ افراد میں سے 38 فیصد افراد ٹریفک حادثوں سے ہلاک ہو تے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔