ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے جیون ساتھی چُن لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 11 دسمبر 2020
 کچھ ماہ قبل آمنہ الیاس کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ خبروں کی تردید کی تھی۔ فوٹو : فائل

کچھ ماہ قبل آمنہ الیاس کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ خبروں کی تردید کی تھی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی جیون ساتھی چُن لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا وہ کسی کو پسند کرتی ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں اور جس شخص کو وہ پسند کرتی ہیں اس کا نام داور محمود ہے، آمنہ الیاس کے جواب پر ایک مداح نے مزید پوچھا کہ کیا آپ ابھی بھی اکیلی (سنگل) ہیں یا جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ جیون ساتھی کا انتخاب کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم دونوں کی جانب سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے تاہم دنوں کی شادی کب ہے یا شادی ہوچکی ہے اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، یقینی طور پر آمنہ الیاس کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دینے کے لیے بے چین ہیں لہذا امید کرتے ہیں کہ بہت جلد اداکارہ خود اس حوالے سے اعلان کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔