انجلینا جولی بننے والی لڑکی کوجعل سازی پر10 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 دسمبر 2020
 چار الزامات میں سے دو الزامات میں میں‌ بری ہو چکی ہوں، ایرانی دوشیزا

چار الزامات میں سے دو الزامات میں میں‌ بری ہو چکی ہوں، ایرانی دوشیزا

 بغداد: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جیسی بننے والی ایرانی لڑکی کوجعل سازی پر10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ایران سے تعلق رکھنے والی خوبرو لڑکی فاطمہ خویشوند جس نے انجیلینا جولی بننے کے لیے 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروائیں، اب عدالت نے لڑکی کوجعل سازی پر10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ایرانی دوشیزا کو گزشتہ سال اکتوبرمیں 22 سال کی عمرمیں گرفتار کیا گیا تھا جس پرچارالزامات عائد کیے گئے تھے۔

اس متعلق فاطمہ خویشوند نے کہا کہ چارالزامات میں سے دو الزامات میں میں‌ بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے اورمیں 10 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کروں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انجلینا جولی بننے کے چکر میں خوبرو لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا 

واضح رہے کہ لڑکی نے اعتراف کرلیا تھا کہ وہ واقعی ہالی ووڈ اداکارہ جولی کی طرح نہیں اوروہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے اورنہ ہی اس نے کوئی پلاسٹک سرجریز کرائی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔