- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
بالی ووڈ کے دبنگ خان 48 برس کے ہوگئے
ممبئی: بالی ووڈ میں دبنگ اسٹائل کے مالک سلمان خان آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سلمان خان نے ہمشیہ کی طرح اس بار بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے فارم ہاؤس میں گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے عزیز واقارب اور رشتے داروں نے شرکت کی، پارٹی میں ناچ، گانے اور قہقہوں کے رنگوں نے بھی خوب رنگ جمایا اور سلمان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، مار کٹائی ہو، رومانس یا پھر ٹریجڈی ہر کردار میں رچ بس جانے والے دبنگ خان نے فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا اور بہترین فلم ڈیبیو پر انہیں ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا گیا، اس فلم نے تو سلمان خان کی جیسے چاندی ہی کردی اور ان کی ایک کے بعد ایک ہٹ فلم کی لمبی لسٹ بن گئی۔
دبنگ خان اب تک 80 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’’ساجن‘‘، ’’ہم آپکے ہیں کون‘‘، ’’کرن ارجن‘‘، ’’جڑواں‘‘، ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’بیوی نمبر ون‘‘، ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘، ’’وانٹد‘‘، ’’دبنگ‘‘، ’’دبنگ ٹو‘‘، ’’ریڈی‘‘، ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور کئی دیگر فلموں نے عوام میں کافی پذیرائی حاصل کی اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا، سلمان خان کی ایک پر ایک ہٹ فلم کا یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اور آئندہ سال ان کی ایک اور ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’جے ہو‘‘ ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔