- ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے
- پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب
- سینیٹ انتخابات؛ وزیراعظم بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم
- نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا
- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
- بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار
- اضاخیل ڈرائی پورٹ افتتاح کے 14 ماہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
- بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی
- حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف
- جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو
- ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی
- فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
آپ کو دیکھ کر تیز اور سست ہونے والا ’ردِعمل‘ ویڈیو نظام

سائنسدانوں نے ورزش، یوگا اور ڈانس سکھنانے والی ویڈیو کو ناظر کے لحاظ سے تیز اور سست بنانے والا سافٹ ویئر اور ہارڈویئر نظام تیار کیا ہے۔ فوٹو: اسٹینفرڈ یونیورسٹی
اسٹینفرڈ: اگر کوئی یوٹیوب پر جوڈو، یوگا، ورزش اور دیگر ویڈیو دیکھتا ہے تو اسے بنانے والے اپنی رفتار سے حرکت کرتا ہے جبکہ اسے دیکھ کر نقل کرنے والا پیچھے رہ جاتا ہے۔ اس خامی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو کیمرے سے دیکھنے والے کی حرکات نوٹ کرتے ہوئے ویڈیو چلنے کی رفتار آہستہ یا تیز کرسکتا ہے۔
اسے’ردِ عمل پرمبنی ویڈیو پلے بیک‘ یعنی ری ایکٹو پلے بیک کا نام دیا گیا ہے جسے برطانیہ کی لینکاسٹر یونیورسٹی، کیلیفورنیا اسٹینفرڈ یونیورسٹی، اور ایف ایکس لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ بہ یک وقت ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کا مجموعہ ہے۔
اس میں مائیکروسافٹ کا بنا بنایا کائنیٹک موشن سینسر استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ موشن سینسر درحقیقت گیم کھیلنے والوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ہارڈویئر سے آنے والے پیغامات یعنی آؤٹ پٹ کو نوٹ کرتا ہے اور دیکھنے والے کی کہنیوں، گھنٹوں، بازو، کولہوں، ہاتھوں اور ٹانگوں کی حرکات کو نوٹ کرتا ہے۔ اس طرح آپ کا ایک کاغذی خاکہ بن جاتا ہے جو اینی میشن کے انداز میں حرکت کرتا رہتا ہے۔
یعنی سافٹ ویئر ایک طرح سے آپ کے خاکے یا ڈھانچے کو ٹریک کرتا ہے۔ لیکن آپ کا ہیولہ ویڈیو شروع ہونے سے پہلے ہی بن کرسافٹ ویئر میں رجسٹر ہوجاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں وہ ویڈیو میں حرکات و سکنات کرنے والے ماہر کا بھی ایسا ہی ایک مجازی خاکہ بنالیتا ہے۔ پھر ویڈیو چلنے کے بعد سافٹ ویئر اپنا کام شروع کردیتا ہے۔ اگر ویڈیو میں کوئی ورزش کے مراحل سکھا رہا ہے اور آپ لیپ ٹاپ کھولے اس کی نقل کرتے ہوئے پیچھے رہ جاتے ہیں تو سافٹ ویئر ازخود ویڈیو کی رفتار کو آپ کی حرکات و سکنات کے لحاظ سے چلائے گا۔
اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سسٹم ان ویڈیو کے لیے بھی کارآمد ہے جو ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ اسے ڈاکٹر کرسٹوفر کلارک اور ان کے ساتھیوں نے وضع کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بار بار ویڈیو کو روکنا اور چلانا دردِ سر ہوتا ہے اور بہت سے لوگ یوگا اور ورزش کو ویڈیو سے ہم آہنگ نہیں رکھ سکتے اور اسی لیے یہ ایجاد کی گئی ہے۔ اس طرح یہ ویڈیو سیکھنے کے عمل کو بہت مؤثر بناتی ہے جس سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔