سونا200روپے تولہ مہنگا

بزنس رپورٹر  جمعـء 27 دسمبر 2013
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور172 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور172 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1211 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور172 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42000 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔