- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
ٹنڈوالہیارمیں بلدیاتی انتخابات کے لیے پلان تیار
ٹنڈو الہیار: 18 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کیلیے ضلعی الیکشن کمیشن نے پلان تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ٹنڈوالہیار میں ایک میونسپل ، 5 ٹاؤن کمیٹیوں اور25 یونین کونسلوں پر مختلف جماعتوں کے امیداوروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن خالد حسین بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں ایک لاکھ 60 ہزار مرد ووٹرز جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار، 814 خواتین ووٹرز ہیں، مجموعی طور پر 3 لاکھ 18 سو 38 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس کیلیے 288 پولنگ اسٹیشن،722 پولنگ بوتھ قائم کیے جائینگے۔
جن پر 2668 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائیگا۔ جن میں 288 پریزائڈنگ آفیسرز، 1658 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز جبکہ 722 پولنگ افسران تعینات کیے جائینگے۔ خالد حسین بلوچ نے مزید بتایا کہ پلان کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر ٹنڈوالہیار ضلع میں ایک ڈی آر او، 5 ریٹرننگ افسران جبکہ 12 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار عبدالرشید زرداری، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔