- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ہوا بھرنے اور کھینچنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ایئرپمپ
نیویارک: جن گھروں میں ربڑ کے کھلونے اور ہوا بھرنے والی اشیا ہیں وہ انہیں اپنے پھیپھڑوں سے پھلانے کی مشقت سے بخوبی واقف ہیں۔ اب یہ مسئلہ دنیا کے ایک انوکھے اور سب سے چھوٹے ایئرپمپ نے حل کردیا ہے۔
’’گیگا پمپ ٹو‘‘ دنیا کا سب سے چھوٹا پمپ ہے جو ہوا بھرتا ہے، کھینچتا ہے یعنی یہ ویکیوم پمپ بھی ہے اور سب سے بڑھ کر اس میں ایک طاقتور ٹارچ بھی لگی ہے۔
ایک وقت میں تین ایجادات والا یہ غیر معمولی آلہ روزمرہ زندگی کے کئی کام آسان بناسکتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹائر میں ہوا بھری جاسکتی ہے۔ کسی شے سے ہوا کو باہر نکالا جاسکتا ہے۔ اس میں لگی ٹارچ تین انداز سے روشن ہوتی ہے۔
اس ایجاد کی جسامت اتنی چھوٹی ہے کہ یہ جیب میں سماسکتا ہے۔ تیزرفتار ہوا پھینکنے کے لیے اس میں پانچ طرح کے نوزل لگائے گئے ہیں جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے یوایس بی ٹائپ سی سے چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کی بیٹری بھی بڑی دیرپا ہے۔
یہ چھوٹا سا پمپ یوگا چٹائی، کھیلنے کی گیند، تالاب کے ٹائر اور بڑی جسامت کے ہوائی بستروں کو تیزی سے پھلا سکتا ہے۔ جبکہ سفرکرنے والے افراد سامان کی تھیلیوں سے ہوا نکال کر بیگ اور سوٹ کیس میں مزید جگہ بناسکتے ہیں۔ اس کی ٹارچ کو برقی لالٹین کا نام دیا گیا ہے جو ایک گھنٹے 400، ڈھائی گھنٹے تک 160 اور 10 گھنٹے تک 40 لیومن کے برابر روشنی دے سکتی ہے۔
53 ملی میٹر اونچا اور 43 ملی میٹر چوڑا یہ پمپ مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور ایک منٹ میں 180 لیٹر کے برابر ہوا خارج کرتا ہے جس کا پریشر 3.5 کے پی اے کے برابر ہے۔ اکتوبر 2020ء میں اسے کراؤڈ فنڈنگ کی مشہور ویب سائٹ ’’انڈی گو گو‘‘ پر لانچ کیا گیا تھا اور اب ضروری رقم مکمل ہونے کے بعد اسے 34 ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔