انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،لیاقت بلوچ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 دسمبر 2013
کراچی میں جماعت اسلامی کے گزشتہ 3 مئیرز کا دور شہر کی ترقی کی روشن مثال کی صورت آج بھی موجودہے ،فوٹو:فائل

کراچی میں جماعت اسلامی کے گزشتہ 3 مئیرز کا دور شہر کی ترقی کی روشن مثال کی صورت آج بھی موجودہے ،فوٹو:فائل

کراچی: جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کی رونقیں بحال کرنے اور کراچی کی حقیقی تعمیر و ترقی کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں اتری ہے، اہل کراچی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اس بات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ناظم آباد کے زیر اہتمام کراچی بچاؤ ریلی کی قیادت اور جماعت اسلامی دستگیرکے زیراہتمام عائشہ پارک میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگر کراچی جلتا رہا تو ملک کے اندر معاشی استحکام کس طرح آسکتا ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے گزشتہ 3 مئیرز کا دور شہر کی ترقی کی روشن مثال کی صورت آج بھی موجودہے ، دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن اور قائمہ کمیٹی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا عوام کو ان کے بنیادی  اور جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔