عدالتوں میں بیگناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، راجا پرویز اشرف

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 28 دسمبر 2013
پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے بے پناہ مشکلات کے باوجود حوصلے اور دانشمندی کیساتھ 5سال تک جمہوریت کو مضبوط کیا۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے بے پناہ مشکلات کے باوجود حوصلے اور دانشمندی کیساتھ 5سال تک جمہوریت کو مضبوط کیا۔ فوٹو : فائل

سکھر: سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں میں اپنی بیگناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے بے پناہ مشکلات کے باوجود حوصلے اور دانشمندی کیساتھ 5سال تک جمہوریت کو مضبوط کیا۔ قوم کا فرض ہے کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دے۔ وہ گزشتہ روز گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے فلسفے کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ ہمارے دور حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہے، انکا خلاکبھی پر نہیں ہو سکتا۔ جمہوریت کے لاکھوں پروانے شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے گڑھی خدا بخش بھٹو میں جمع ہیں۔ عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کی محبت کو کبھی ختم نہیں کیا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔