فاروق ستارمیئرکراچی کیلیے متحدہ کے مضبوط ترین امیدوارہیں،ذرائع

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 دسمبر 2013
ڈپٹی میئرکیلیے نسرین جلیل اورخوش بخت شجاعت کے نام سامنے آئے ہیں،ایم کیو ایم ذرائع۔  فوٹو: فائل

ڈپٹی میئرکیلیے نسرین جلیل اورخوش بخت شجاعت کے نام سامنے آئے ہیں،ایم کیو ایم ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں میئر کے عہدے کیلیے ایم کیو ایم کے مضبوط ترین امیدوارہیں۔

جبکہ ڈپٹی میئرکیلیے نسرین جلیل اورخوش بخت شجاعت کے نام سامنے آئے ہیں۔ایم کیو ایم کے ذرائع کاکہناہے کہ کراچی میں میئراورڈپٹی میئرکیلیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اورمیئر کراچی کیلیے ڈاکٹرفاروق ستار،وسیم اختر ،ڈاکٹرصغیراحمداورڈپٹی میئر کے لیے نسرین جلیل اورخوش بخت شجاعت سمیت مختلف امیدواروں کے ناموں کی فہرست مرتب کرکے لندن سیکریٹریٹ بھیجی گئی ہے۔ایم کیو ایم کے قائد کراچی کے میئراورڈپٹی میئر کے لیے ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حتمی ناموں کااعلان جلدکریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ میئرکیلیے ڈاکٹرفاروق ستار اور ڈپٹی میئرکے لیے خوش بخت شجاعت مضبوط امیدوارہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔