خیبرپختو نخواحکومت پیسکوکا مکمل کنٹرول لینے کوتیارہے،اسدعمر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 دسمبر 2013
وفاق کے پی کے میں بجلی کی پیداوار پرسالانہ 7.5ارب روپے رائلٹی دینے کاپابندہے،اداکرے ، فوٹو: آئی این پی/فائل

وفاق کے پی کے میں بجلی کی پیداوار پرسالانہ 7.5ارب روپے رائلٹی دینے کاپابندہے،اداکرے ، فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پیسکوکا مکمل کنٹرول لینے کو تیارہے۔

وفاقی حکومت معاہدے کے تحت بجلی رائلٹی کی مد میں 108ارب روپے کی خیبر پختونخواحکومت کی مقروض ہے جووفاقی حکومت ادائیگی کی پابندہے۔ وہ تمام ادارے تحریک انصاف لینے کے لیے تیار ہے جو حکومت چلانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ وہ پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اسدعمر نے وزیردفاع کی پیشکش کی ٹیکنیکل تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بجلی کی پیداوار پر وفاق ایک معاہدے کے تحت سالانہ 7.5ارب روپے رائلٹی دینے کی پابند ہے مگر ابھی تک ادا نہیں کیے گئے ہیں۔ پیسکو کی بجلی کی پیداوار میں تکنیکی خامیوں کے سبب 20فیصد بجلی ضائع ہوجاتی ہے جبکہ بجلی چوری، لوڈشیڈنگ اوربجلی مہنگی ہونے کاسبب بنتی ہے۔

 photo 10_zps00741483.jpg

تحریک انصاف جدید ٹیکنالوجی سے بجلی کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کے کو یقینی بناسکتی ہے اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے سستی بجلی ممکن بناسکتی ہے۔ اگر وزیردفاع سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ وفاقی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ تحریک انصاف پیسکو سمیت باقی تمام ادارے بھی لینے کیلیے سنجیدہ ہے جو حکومت نہیں چلا پارہی ۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت پیسکو کی جنریشن ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے پی کے حکومت کے حوالے کر ے ہم وفاقی سے بہتر انداز میں چلا کر دکھائینگے۔ اس حوالے سے بہت جلد وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک وفاقی حکومت کو ایک خط بھجیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی غیر سنجیدگی سے معاملات کو حل کرنے کے بجائے بردباری کا مظاہرہ کریں اور وفاق کو بہتر تجاویز دیں ،صوبوں کے ساتھ اس قسم کے متعصبانہ رویہ خود وفاقی حکومت کیلیے نقصان دہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔