بلاول بھٹو کودرست وقت پرالیکشن لڑوائیں گے،امین فہیم

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 28 دسمبر 2013
 بینظیربھٹوکی شہادت سے پیداہونیوالاخلاکبھی پورانہیں ہوسکتا،سکھر ایئر پورٹ پرگفتگو
 فوٹو: فائل

بینظیربھٹوکی شہادت سے پیداہونیوالاخلاکبھی پورانہیں ہوسکتا،سکھر ایئر پورٹ پرگفتگو فوٹو: فائل

سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کا سیاست میں آنا ضروری ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کو صحیح وقت پر الیکشن لڑوائینگے، انھوں نے یہ بات جمعے کو سکھر ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانا بعد کی بات ہے، پارٹی جو فیصلہ کریگی اس پرعمل کیا جائیگا، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسکے دورحکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا کیونکہ ہم انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

 photo 8_zps3048983a.jpg

انھوں نے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹو کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا، انھوں نے ملک وقوم کی خاطر جان قربان کی،آج پورے ملک سے عوام ان کی برسی میں شرکت کیلیے گڑھی خدا بخش آئے ہیں،پیپلزپارٹی شہید بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کوہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔