ڈمپل کپاڈیا نے بھارتی خفیہ ایجنٹ بننے کی ہامی بھرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 دسمبر 2020
ڈمپل کپاڈیا فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اُن کی مدد کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

ڈمپل کپاڈیا فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اُن کی مدد کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

 ممبئی: سینئر بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کے لیے ہامی بھرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈمپل کپاڈیا کو کنگ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے فوری طور پر ہامی بھرلی۔

ڈمپل کباڑیا فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور وہ فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اُن کی مدد کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ تو پہلے ہی جاری ہے اب ڈمپل کپاڈیا کی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جوکہ 20 روز پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔