نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

یوسف انجم  ہفتہ 19 دسمبر 2020
 پہلے ٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں لگ رہا،: فوٹو: فائل

پہلے ٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں لگ رہا،: فوٹو: فائل

 لاہور: نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئیں۔ پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوارکوہملٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں لگ رہا، تاہم حتمی فیصلہ ٹیم انتظامیہ وکٹ دیکھنے کے بعد کرئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔