معروف اداکاروڈرامہ نویس شعیب ہاشمی کی طبیعت ناساز، دعاؤں کی اپیل

ویب ڈیسک / قیصر افتخار  ہفتہ 19 دسمبر 2020
شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا۔

شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا۔

 لاہور: پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی ہے اس سلسلے میں ان کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی۔ اس متعلق اہلیہ سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بسترپرہیں، نہ بول سکتے ہیں اورنہ خود سے چل پھرسکتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

اہلیہ نے شعیب ہاشمی کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی کی عمر 82 سال ہوگئی ہے، اب طبیعت زیادہ ناسازرہتی ہے۔

شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا۔  شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں۔ شعیب ہاشمی 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہے۔ شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔