- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
امریکی نائب صدر کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا
واشنگٹن: امریکا میں نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ براہ راست ٹی وی پروگرام کے دوران لگایا گیا تاکہ عوام میں ویکسین پر اعتماد میں اضافہ ہو۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ سیکنڈ لیڈی کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ وائٹ ہاؤس کیمپس کی آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں لگایا گیا اور یہ عمل براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں : امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی
نائب صدر کو لائیو ٹی وی پروگرام میں کورونا ویکسین لگانے کا مقصد عوام کو کورونا ویکسین کے محفوظ اور موثر ہونے کا اعتماد دینا ہے۔ انجیکشن لگنے کے بعد نائب صدر نے طبی عملے سے کہا کہ مجھے درد تک محسوس نہیں ہوا، آپ نے بہت اچھا کام کیا۔
ویکسینیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بہت خوش ہیں، محفوظ اور مؤثر ویکسین لینے پر وہ دونوں پُرجوش ہیں اور اب دوسری خوراک 21 دن بعد لیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں ایف ڈی اے نے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ امریکا میں فائزر اور بائیوٹیک کی مشترکہ کورونا ویکسین کی ایف ڈی اے منظوری کے بعد ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ حال ہی میں ایک اور کمپنی میڈورنا کی ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔