بلدیاتی انتخابات؛ پنجاب میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 دسمبر 2013
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جا نچ پڑتال 2 جنوری تک جاری رہے گی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جا نچ پڑتال 2 جنوری تک جاری رہے گی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پنجاب بھر کی  4 ہزار 28 یونین کونسلوں کے لئے ایک لاکھ 42 ہزار سے زیاد جبکہ  172 میونسپل کمیٹیوں کے لئے 20 ہزار 900 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔ ضلع لاہور میں چیرمین اور وائس جیر مین کے لئے ایک ہزار 522، جنرل کونسلر کے لئے 7 ہزار 608، خواتین کونسلرز کے لئے 2 ہزار 31 ، لیبر کونسلر کے لئے ایک ہزار 574 اور نوجوانوں کی نشستوں پر ایک ہزار288 کاغذات نامزدگی فارمز جمع کرائے گئے جبکہ اقلیتی کونسلرز کے لئے 968 امیدواروں نے فارمز جمع کرائے۔

انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جا نچ پڑتال کا عمل آج شروع سے ہوگیا ہے جو 2 جنوری تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔