- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
ملک میں بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے، طاہر القادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں کہ ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے۔
لاہور میں کارکنوں سے وڈیو لنک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان اب قائد اعظم کا پاکستان نہیں رہا، ملک میں اس وقت ہر طرف افراتفری ہے، ہر جگہ مافیا چھائے ہوئے ہیں، ملک کے 18 کروڑ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پنجاب میں ڈکیتیاں اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو ان مسائل کا خود احساس کرنا ہوگا۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں، وہ مروجہ نظام کو جمہوریت نہیں مانتے،یہ نظام بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ لوگ احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں، مہنگائی ، بیروزگاری اور کرپشن کےخلاف اتوار کو لاہور میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے یہ احتجاج ملک کو بتدریج پرامن انقلاب کی جانب لے جائے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس پر امن احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔
،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔