نو سالہ یوٹیوبر ریان کاجی نے اس سال 5 ارب روپے کمالیے!

ویب ڈیسک  پير 21 دسمبر 2020
ریان کاجی نے اس سال پانچ ارب روپے سے زائد رقم کمائی ہیں۔ فوٹو: فائل

ریان کاجی نے اس سال پانچ ارب روپے سے زائد رقم کمائی ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹن، ٹیکساس: اس وقت یوٹیوب پر کئی بچے غیرمعمولی شہرت کے بعد کروڑوں بلکہ اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ان میں ریان کاجی کھلونوں کو استعمال کرنے کے بعد ان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہیں۔ اب تک ان کے چینل ’ریان ورلڈ‘ پر دوکروڑ 70 لاکھ صارفین موجود ہیں اور اس سال بھی وہ پورے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والے فرد بھی ہیں۔

ریان کاجی کئی برس سے کھلونوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں اور دنیا بھر کی کمپنیاں ان کی مقبولیت کے پیشِ نظر انہیں کھلونے بھیجتی ہے جس پر وہ اپنی ویڈیو بناتے ہیں۔ اس سال ریان کو اپنی ویڈیوز پر تین کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں پانچ ارب کے برابر ہے۔

ریان کاجی ٹٰیکساس میں رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کپڑوں کا اپنا برانڈ جاری کیا ہے اور اس سال انہوں نے اس سے 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مارکس اینڈ اسپینسر سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ بچوں کے لیے پاجامہ بنائیں گے اور اس سے وہ مزید رقم کماسکیں گے۔

لیکن اس ننھے انفلوئنسر کا حال ہی میں نکلوڈیون کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے اور اس سے بھی کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے کیونکہ کمپنی ان کے نام سے ایک ٹی وی سیریز بنائے گی۔

ریان کاجی کی صرف ایک ویڈیو پورے پلیٹ فارم پر 60 سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہیں۔ تاہم امریکی انتظامیہ کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسپانسر کو فوری جواب دے کر اس کی رسائی روک دیتے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔