کراچی میں پیر سے ریکارڈ توڑ سردی کا امکان

ویب ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2020
سردی کی نئی لہر کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

سردی کی نئی لہر کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے شہر قائد میں سردی کی نئی لہر چل سکتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق 26 دسمبر سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوسکتا ہے جو بعد ازاں ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی پنجاب کو متاثر کرسکتا ہے، مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں 28 دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور اس دوران غیر معمولی سائبیرین ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سابقہ مغربی سلسلے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم پارہ سنگل ہند سے میں 8 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے جب کہ نئے سلسلے کے تحت بھی کم از کم درجہ حرارت کمی سے سنگل ہند سے تک گرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک کا کم ترین درجہ حرارت 2013 میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سردی کی نئی لہر کے دوران یہ 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر 4 روز تک برقرار رہ سکتی ہے جب کہ اس دوران سمندری ہوائیں منقطع اور بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کا اثر شہر پر نمایاں رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔