سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن اور کترینہ کیف میں مشابہت کے چرچے

ویب ڈیسک  جمعرات 24 دسمبر 2020
ڈاکٹر فضیلہ عباسی تصاویر میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں فوٹوانسٹاگرام

ڈاکٹر فضیلہ عباسی تصاویر میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں فوٹوانسٹاگرام

کراچی: سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان بے انتہا مشابہت کے چرچے جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دو، تین روز سے حمزہ علی عباسی کی بیوی اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن کے ساتھ نیمل خاور بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

لیکن جس خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کی ساری توجہ اپنی جانب کھینچ لی وہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر ہیں. جن میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور تقریباً تمام لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ ان دونوں میں بے حد مشابہت ہے تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کترینہ کیف سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر فضیلہ عباسی اور کترینہ کیف میں مشابہت کی بات کی جارہی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فضیلہ کی کئی تصاویر پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پیشے سے جلد اوربالوں کی اسپیشلسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔