اپنے کسی فیصلے پر ندامت نہیں،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 دسمبر 2013
تمام فیصلے میرٹ پر کیے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی۔فوٹو:فائل

تمام فیصلے میرٹ پر کیے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی۔فوٹو:فائل

کراچی: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کسی فیصلے  پر ندامت نہیں ، تمام فیصلے میرٹ پر کیے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی ۔

جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ موجودہ عدلیہ بھی مضبوط اور باہمت ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریگی ، وہ ہفتہ کو بلوچستان ہائوس کراچی میں وکلا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ،افتخار محمد چوہدری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ موجودہ عدلیہ بھی عوام کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔