- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عاصم اظہر نے پب جی گیم کھیلنے والوں کے لیے گیت ’’ کھیلتا جا ‘‘ بنادیا
کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے پب جی گیم کے شوقین افراد کے لیے گیت ’’ کھیلتا جا ‘‘ جاری کردیا۔
عاصم اظہر اب تک کئی سپرہٹ ڈراموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ 2020ء کے نغمے میں بھی دیگر گلوکاروں کے ساتھ شامل تھے۔ ہر بار مختلف انداز کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو جاری کرنے والے گلوکار نے نوجوانوں میں مقبول ترین گیم پب جی پر بھی گیت بنادیا ہے۔
گلوکار نے ویڈیو میں پب جی گیم کے کرداروں کو حقیقی انداز کے ساتھ پیش کیا ہے جس میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان بالمعروف دکی بھائی اور خود عاصم گیم کے کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 37 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
یہ پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا آن لائن گیم پب جی کو فوری کھولنے کا حکم
واضح رہے کہ رواں سال پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے (پی ٹی اے) کو پب جی گیم فوری کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔