عاصم اظہر نے پب جی گیم کھیلنے والوں کے لیے گیت ’’ کھیلتا جا ‘‘ بنادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 دسمبر 2020
گیت ’کھیلتا جا‘ کو محض دو گھنٹے میں 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

گیت ’کھیلتا جا‘ کو محض دو گھنٹے میں 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے پب جی گیم کے شوقین افراد کے لیے گیت ’’ کھیلتا جا ‘‘ جاری کردیا۔

عاصم اظہر اب تک کئی سپرہٹ ڈراموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ 2020ء کے نغمے میں بھی دیگر گلوکاروں کے ساتھ شامل تھے۔ ہر بار مختلف انداز کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو جاری کرنے والے گلوکار نے نوجوانوں میں مقبول ترین گیم پب جی پر بھی گیت بنادیا ہے۔

گلوکار نے ویڈیو میں پب جی گیم کے کرداروں کو حقیقی انداز کے ساتھ پیش کیا ہے جس میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان بالمعروف دکی بھائی اور خود عاصم گیم کے کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 37 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا آن لائن گیم پب جی کو فوری کھولنے کا حکم

واضح رہے کہ رواں سال پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پابندی کے فیصلے کو  کالعدم قرار دیتے ہوئے (پی ٹی اے) کو پب جی گیم فوری کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔