- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
- 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری
- جاپان؛ حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل
- باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
- کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی
- عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے
- اجتماعی زیادتی کرنے والے جنونی ہندوؤں کی رہائی دل چیر دینے والا دکھ ہے،متاثرہ مسلم خاتون
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی
- صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
ٹی10 لیگ کا شیڈول پاکستان کپ سے متصادم

کئی اسٹار کرکٹرز سیمی فائنل اور فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں،ذرائع فوٹو : فائل
لاہور: ابوظبی ٹی10لیگ کا شیڈول پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سے متصادم ہوگا جب کہ کئی اسٹار کرکٹرز سیمی فائنل اور فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔
ٹی ٹین لیگ کے مقابلے ابوظبی میں 28 جنوری سے 6فروری تک جاری رہیں گے، محمد حفیظ اور شعیب ملک مراٹھا عریبیئنز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، محمد عامر پونے ڈیولز کے اسکواڈ میں شامل ہیں، وہاب ریاض اور عامر یامین کو ناردرن واریئرز کی نمائندگی کرنا ہے۔
عثمان شنواری ٹیم ابوظبی، محمد عرفان بنگلہ ٹائیگرز، اعظم خان اور ذیشان فہیم دکن گلیڈی ایٹرز، عماد بٹ دہلی بلز کے اسکواڈ میں شامل ہیں، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، آصف علی،حسن علی، شرجیل خان، سہیل اختر ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاکستانی فرنچائز ٹیم قلندرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔
ایونٹ میں شرکت کے لیے کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی بی جاری کیے جا چکے ہیں، دوسری جانب ڈبل لیگ کی بنیاد پر کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دونوں راؤنڈز 8 سے 26 جنوری تک مکمل ہوں گے، ان سے قبل ہی کئی اسٹار کرکٹرز ابوظبی روانہ ہو جائیں گے۔
ڈومیسٹک ایونٹ کے سیمی فائنل 29 اور 30 جنوری جبکہ فائنل 31تاریخ کو کھیلا جائے گا، ٹی ٹین لیگ میں شریک کھلاڑی ان مقابلوں کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔