محمد عرفان بحالی فٹنس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ابوظبی پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 29 دسمبر 2013
عرفان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔ فوٹو: فائل

عرفان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔ فوٹو: فائل

لاہور:  فاسٹ بولر محمد عرفان بحالی فٹنس پروگرام میں حصہ لینے کیلیے ابوظبی پہنچ گئے،وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔

روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، یو اے ای میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ سے فٹنس مزید بہتر ہوجائے گی۔ انھوں نے کہاکہ قومی ٹیم اس وقت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، امید ہے کہ ٹیسٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ محمد عرفان مسلسل کرکٹ کھلائے جانے کی وجہ سے یواے ای میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے آخری ٹوئنٹی20میچ کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، طویل القامت پیسر کو سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔