- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
گندے پانی کے جوہڑ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ؛ 16 ہزار سے زیادہ فالوورز!

پہلی پوسٹ میں جوہڑ نے اپنے بارے میں لکھا کہ وہ 26 سال کا ہوچکا ہے اور اپنی آواز دنیا تک پہنچائے گا۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
ماسکو: روس کے مشرقی شہر یژنو ساخالنسک میں سڑک کے بیچوں بیچ، گندے پانی کے ایک جوہڑ نے حکام کی لاپرواہی سے تنگ آکر چند ماہ پہلے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کھول لیا۔ یہی نہیں بلکہ اب تک اس اکاؤنٹ کے 16000 سے زیادہ فالوورز بھی ہوچکے ہیں۔
ya_luzha_u_doma کے عنوان سے روسی زبان میں بنائے گئے اس انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ جوہڑ وقفے وقفے سے دکھ بھری باتیں کرتا ہے اور اپنی مرمت کے بارے میں سرکاری بے حسی پر بھپتیاں بھی کستا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گندے پانی کا یہ جوہڑ آج سے چھبیس سال پہلے، 1994 میں یژنو شہر کی ایک سڑک پر گڑھے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بنا تھا۔
علاقہ مکینوں نے کئی بار مقامی بلدیاتی ادارے سے شکایت کی۔ کئی بار اس گڑھے کی مرمت کا اعلان بھی ہوا لیکن عملاً اس کی کوئی مرمت نہیں کی گئی اور چند سال کے بعد اس چھوٹے سے جوہڑ نے پھیلتے پھیلتے اس سڑک کے ایک بڑے حصے کا احاطہ کرلیا۔
یہ حالات دیکھ کر قریب ہی رہنے والے ایک نامعلوم شخص نے یہ مسئلہ سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ اکاؤنٹ اس سال ستمبر میں بنایا گیا جس کے ذریعے یہ جوہڑ اپنے اور اپنی وجہ سے پیدا ہونے والے دوسرے مسائل پر خود بات کرتا ہے۔
اپنی پہلی پوسٹ میں اس جوہڑ نے روسی زبان میں جو کچھ لکھا، اس کا خلاصہ یہ تھا کہ اب میں 26 سال کا جوان ہوچکا ہوں اور اس اکاؤنٹ سے میں اپنی تکالیف سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔
تب سے لے کر اب تک، صرف چار مہینوں میں یہ اکاؤنٹ اتنا مقبول ہوگیا کہ آج اس کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔
اس معاملے کا تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ یژنو کی مقامی حکومت نے 2014 میں اس سڑک کی مرمت اور گڑھا بھرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن پھر یہ کام 2017 تک ٹلتا رہا۔ چند ماہ پہلے یہ کام 2024 تک مزید مؤخر کردیا گیا۔
تاہم اس وقت یہ جوہڑ، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی بدولت نہ صرف ساری دنیا بلکہ روسی میڈیا کی نظروں میں بھی آچکا ہے۔ سرِدست یہ دیکھنا باقی ہے سوشل میڈیا پر اس گڑھے کی فریاد کوئی رنگ لاتی ہے یا نہیں!
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔