- لاہور قلندرز کا ’’گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ‘‘ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
- شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ سے متعلق وائرل تصویر جعلی ہے، پولیس
- اسلام آباد میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم
- پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ سال فراہم کردی جائے گی، وفاقی وزیر
- شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت تشویشناک، بہن نے تصدیق کردی
- کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا
- عماد اور ملک کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ کپتان نے وجہ بتا دی
- بھارت میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا
- عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی ابھی تک تردید نہیں کی، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو قانونی نوٹس
- بھارت میں جعل سازی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی خاتون اہلکار کی پر اسرار موت
- شقی القلب شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے دریائے راوی میں بہا دیے
- زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے، اسٹیٹ بینک
- کراچی میں داماد نے جائیداد کے تنازع پر ساس کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
- سوات میں طالبان کی موجودگی کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف
- خیبرپختونخوا کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں، سراج الحق
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان
- قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کیلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور
- کابل میں خودکش حملہ، افغان طالبان کے اہم رہنما جاں بحق
- لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بچھڑے 6 برس بیت گئے
کریمہ بلوچ قتل پر ہائی کمیشن نے تحقیقات کیلیے کینیڈا کو خط لکھا ہے، بشریٰ رند

عوام نے پی ڈی ایم کو بری طرح مسترد کردیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات۔ فوٹو : فائل
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ قتل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن نے تحقیقات کے لیے کینڈین حکام کو خط لکھ دیاہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ آج قائداعظم کے یوم ولادت پر تمام پاکستانیوں کومبارک باد دیتی ہوں، قائداعظم نے ہمیں بہت پیارا ملک دیا ہم احسان مند ہیں، پاکستان میں آج اقلیت بھی سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔
بشریٰ رند نے کہا کہ کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں موت کا بہت افسوس ہوا، کریمہ بلوچ پولیٹیکل اسائلم لے کر 5 سال قبل کینیڈا چلی گئی تھیں تاہم پاکستانی ہائی کمیشن نے تحقیقات کے لیے کینڈین حکام کو خط لکھ دیاہے۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں، گزشتہ روز بھی سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جب کہ پی ڈی ایم سینٹ الیکشن کا انتظار کیوں کر رہی ہے، پہلے گیم شو کی طرح باریاں لے کر ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے آج ایک ہیں جب کہ عوام نے پی ڈی ایم کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔
بشریٰ رند نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے اسے سنجیدہ لیا جائے، ہوسکتا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگا دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔