مصر کے منشیات بحالی سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، 6 مریض ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 25 دسمبر 2020
درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو : فائل

درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو : فائل

قاہرہ: مصر میں دو منزلہ منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی سے 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے وسطی شہر الیگزینڈریا میں واقع ایک طبی مرکز جہاں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا تھا، اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

آگ نے تیزی سے طبی مرکز کی دونوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کے دوران 6 افراد کی لاشیں نکالیں جب کہ درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔

جس وقت بحالی منشیات مرکز میں آگ لگی، اُس وقت وہاں 46 افراد موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔